
خلیج اردو
12 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے سٹریٹیجک سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے 10 بیلن ڈالر فنڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ پیش رفت متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ولی عہد ابوظبہی شیخ محمد بن زید اور اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ہوئی ہے۔
اس فنڈ کے ذریعے متحدہ عرب امارات اسرائیل کے توانائی ، تعمیرات ، پانی ، خلا ، صحت اور ذرعی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔
اس فنڈ سے علاقائی تعاون کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے دونوں ممالک کے عوام اور مختلف اداروں کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ فنڈ تاریخی امن معاہدے ابراہم ایکارڈ کی بنیاد پر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد دنوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو تقویت دینے اور دونوں سماجی اور معاشی ترقی میں بیش بہا مواقع سے مستفید ہونا ہے۔
یہ سرمایہ کاری امریکہ کے تعاون سے کیے جانے والے تاریخی معاہدے کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ دونوں ممالک کی دوستی اور شراکت داری کیلئے نئی راہیں کھلنے کیلئے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔
Source : Khaleej Times







