
خلیج اردو
12 مارچ 2021
ریاض : انسداد دہشت گردی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد (آئی ایم سی ٹی سی) نے جمعرات کے روز گوریلا جنگ اور انسداد دہشتگردی سے متعلق تبادلہ خیال کیلئے ایک سمپوزیم منعقد کیا۔
آئی ایم سی ٹی سی کے سکریٹری جنرل محمد الموگھیدی ، ممبر ریاستوں کے نمائندوں اور اتحادیوں کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں سعودی وفد کی نمائندگی کرنے والے جنرل یحیی اسیری نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر عمان کی نمائندگی ذکی الروہی نے کی ۔
برگیڈیئر جنرل یحیٰ اسیری نے کہا کہ گوریلا جنگ تنازعات کی ایک فاسد شکل تھی جو اب خطے اور گردونواح کے ممالک میں ایک عالمی مظہر بن گئی ہے۔
انہوں نے دہشت گردوں کی مالی اعانت ، انٹیلی جنس اور معلومات سے اس کے رابطوں پر روشنی ڈالی اور نشاندہی کی کہ گوریلا گروپ مقامی ، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی ، امن اور استحکام کیلئے ایک مستقل خطرہ ہیں۔
سعودی عرب کی قیادت میں آئی ایم سی ٹی سی میں 41 ممبر ممالک شامل ہیں جو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے اور عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے بین الاقوامی کوششوں کو مربوط اور تیز کرنے کیلئے ملکر تعاون فراہم کرتے ہیں۔
Source : Arab News





