
خلیج اردو
12 مارچ 2021
دبئی : دبئی میں آج بروز جمعہ آئرن مین 70.3 2021 ٹریاتھلون چیمپیئن شپ کا انعقاد ہورہا ہے جس کی وجہ سے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے عوام کو مختلف شاہراہوں کی بندش سے متعلق یاد دہانی کرائی ہے۔
اتھارٹی نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں کیونکہ آج جمعہ کے روز جمیرہ روڈ ، ام سکیم اسٹریٹ اور القدرا روڈ کو جزوی طور پر بند کردیا جائے گا۔
ریس میں موٹرسائیکل اپنے سفر کیلئے الوصل روڈ ، لطیفہ بنت ہمدان اسٹریٹ ، المیادان روڈ ، دبئی الین روڈ یا لہباب روڈ پر سفر کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے ٹریفک کا خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے جو آر ٹی اے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا ہے۔
To organise IRONMAN 70.3 2021 #Dubai bike course, we implemented a plan to ensure smooth traffic flow on Friday, March 12th, on Jumeirah Rd., Umm Suqeim St., and Al Qudra Rd. from 6:45 AM to 1:50 PM. Thank you for your cooperation.#RTA pic.twitter.com/zVgJ26TvDc
— RTA (@rta_dubai) March 11, 2021
— RTA (@rta_dubai) March 11, 2021
Source : Khaleej Times







