متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگر آپ نے کرونا ویکسین لگوائے ہیں تو آپ کو فضائی سفر کے دوران کیا سہولیات ہوں گی ؟

خلیج اردو
14 جنوری 2021
دبئی :اگر آپ نے متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین لگوائے ہیں تو آپ کو ان 6 ممالک میں بغیر کسی فکر کے سفر کرنے کی اجازت ہوگی اور اس کیلئے پی سی آر ٹیسٹ یا قرنطینہ جیسے لوازمات کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مختلف ممالک نے اپنی سیاحت کے شعبے کی بحالی کیلئے مختلف احتیطاطی تدابیر اپنائے ہیں جن کو لے کر اکثر مسافر جھنجلاہٹ کا شکار ہوجاتا ہیں ۔ تاہم اس کا توڑ بھی نکال لیا گیا ہے اور اگر آپ کرونا وائرس کے حوالے سے مختلف لوازمات سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ ویکسین لگوائیں اور اس کا ثبوت پیش کرکے قرنطینہ کیے جانے سمیت کرونا ٹیسٹ کروانے اور سکریننگ سے بچیئے۔

ذیل میں چھ ممالک کی جانب سے کرونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے دیئے جانے والی سہولیات کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے۔

سیچلس
جیزہ نما سیچلس وہ پہلا ملک تھا جس نے اس حوالے سے منظوری دی کہ جن افراد نے کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی ویکسین لگوائے ہیں ان کیلئے اپنی سرحدیں کھول دے گئی۔ مسافروں کو صحت کے لوازمات سے بچنے کیلئے صرف اپنی ویکسینشن کا ثبوت دینا ہوگا۔

تھائی لینڈ
تھائی لینڈ میں جنوبی ریزورٹ جزیرہ کوہ سامیوئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ویکسین لگوانے والے افراد کو ملک میں بغیر لوازمات کے داخلے کی اجازت دیں گے اس سے قبل پھوکٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ویکسین لگوانے والون کو ملک میں داخلے کے وقت 14 دنوں کے قرنطینہ سے استثنیٰ دیں گے۔

رومانیا
رومانیا وہ پہلا یورپی ملک بن گیا ہے جس نے سیاحوں کو یہ اجازت دی ہے کہ وہ ویکسین لگوانے کے بعد ان کے ملک میں بغیر کسی صحت کے پروٹوکول کے داخل ہو سکتے ہیں۔ اس حوالے سے رومانیا نے ایک فہرست بنائی ہے جسے زرد فہرست کہا گیا ہے اور اس میں وہ تمام ممالک موجود ہے جنہوں نے شہریوں کو ویکسین دیئے ہیں ان ممالک کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔ ایسے افراد کیلئے لازمی ہے کہ انہوں نے 10 دن پہلے ویکسین لگوائے ہوں۔

جورجیا
جورجیا نے تمام ممالک کے شہریوں کیلئے اپنی سرحدات کھول دیں ہیں اور ان افراد کیلئے جنہون نے ویکسین کے دو ڈوز لیے ہوں ، خاص رعایت یہ ہے کہ انہیں کسی قسم کے داستاویزی لوازمات سے اجازت دی گئی ہے۔

ایستونیا
وہ افراد جو کرونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں اور انہیں 6 مہینے گزرے ہوں اور وہ افراد جنہوں نے حفاظتی ویکسین لگوائیں ہوں انہیں پی سی آر ٹیسٹ اور دنوں کے قرنطینہ سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

یونان
یونان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 14 مئی سے بین الاقوامی سیاحوں کیلئے کھل جائے گا – تاکہ جب تک وہ یہ ثابت کرسکیں کہ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے اور ان کے جسم میں اینٹی باڈیز بنے ہیں اور وہ اپنا کرونا وائرس ٹیسٹ کا منفی ٹیسٹ پیش نہ کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button