متحدہ عرب امارات

خوشخبری : سعودی عرب میں تاریخی اصلاحات ، اب نوکریاں بدلنے کیلئے کفیل کی اجازت کی شرط ختم

خلیج اردو
14 مارچ 2021
ریاض: سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے غیر ملکی افراد کی نوکریوں سے متعلق اہم اصلاحات پر مبنی فیصلے کیے ہیں۔ جس کے مطابق اب غیر ملکی افراد سعودی عرب میں اگر اپنی نوکری تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اجازت ہوگی۔ یہ لوگ اگر چاہیں تو ملک بھی چھوڑ بھی سکیں گے۔

غیر ملکی افراد حکومتی شعبوں میں نوکری کیلئے انلائن اپلائی کر سکتے ہیں، اسکیلئے غیر ملکی کے پاس تصدیق شدہ روزگار معاہدے کا ہونا لازمی ہے۔

نئے رولز کے مطابق کسی بھی نئی جگہ نوکری کیلئے کیوی پلیٹ فارم کے ذریعے اپلیکیشن دی جائے اور اس کیلئے نوٹس کی مدت کے ساتھ موجودہ آجر کا استعفیٰ بھی جمع کرانا پڑے گا۔

اعلامیے میں یہ وضاحت بھی جاری کی گئی ہے کہ ملازمت کے نئے قوانین میں سابقہ ہروب کیسز ختم نہیں کیے جا رہے اس کے خاتمے کی خبر محض افواہوں پر مبنی ہے۔ سابقہ ہروب کیسز کو ختم کرنے کیلئے وہی طریقہ کار ہوگا جو پہلے تھا۔

ملازمت کے نئے قوانین کا نفاذ آج سے ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے پوری دنیا میں اس کا خیرمقدم کیا گیا ہے ۔

ایک ہندوستانی مہاجر ، امروز عبد الرحمن نے عرب نیوز کو بتایا کہ یہ اس وقت ہونے والی بہترین چیزوں میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ مجھے چار سال پہلے یاد ہے ، جب میں اپنے سابق آجر کو چھوڑ کر کسی دوسرے کمپنی کیلئے کام پر جانا چاہتا تھا تو یہ عمل انتہائی پیچیدہ اور مشکل تھا۔ ان مسائل کو حل کرنے میں مہینوں لگ گئے تھے۔

انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) فرم بیت الدرہ کے چیئرمین عبد الغنی الانصاری نے امید ظاہر کی کہ حکومت لیبر قوانین میں نئی تبدیلیوں کو اپنانے کیلئے مزید چھ ماہ کی مہلت دے گی۔

گھریلو ملازمہ گلوریہ کیلینا نے بھی اس نئے اصول کے بارے میں خوشی کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس سے مزید ملازمت کے مواقع پیدا ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button