متحدہ عرب امارات

سرعام سڑک پر لڑنے والے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

خلیج اردو
15 مارچ 2021
دبئی: چار طلباء اور ایک عرب سیاح سڑک کے بیچوں بیچ لڑائی کرنے کے جرم میں دبئی میں مقدمے کا سامنا کررہے ہیں۔ لڑائی کا اختتام عرب سیاح کی ٹوٹی ہوئی ناک اور ایک طالب علم کے زخمی ہونے پر ہوا۔

عدالت کے ریکارڈ کے مطابق یہ لڑائی گذشتہ سال اکتوبر میں ہوئی تھی۔ سیاح دمک پہاڑیوں میں موجود اپنے قیام کیلئے واپس جارہے تھے کہ اس نے چار عرب طلبہ کی کار دیکھی۔

ڈرائیور کے پاس بیٹھے شخص نے اس سے پوچھا کہ وہ کیسا ہے اور جب اس نے جواب دیا "الحمد للہ تو اس پر عربی سیاح غصے میں آگیا اور بڑبڑا کر بولا کہ تم نشے کی حالت میں کیسے بول رہے ہو کہ الحمداللہ۔

اس کے بعد ان چاروں طلباء نے کار سے باہرنکل کر عربی کو خوب پیٹا اور اس کی ناک توڑ دی تاہم عربی سیاح نے پلٹ کر اپنا دفاع کیا اور ایک طالب علم کو زخمی کیا۔

واقعہ دبئی پولیس تک پہنچا تو ان سب کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ انھیں سرکاری استغاثہ کیا گیا جس نے اپنا مقدمہ فوجداری عدالت میں پیش کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button