متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے کرونا ویکسین کی ایک اور کھیپ غزا پٹی روانہ کر دی

خلیج اردو
غزہ : متحدہ عرب امارات نے روسی ساخت کی ویکسین سپوتنک V کی ایک اور کھیپ غزہ پٹی میں بھجوا دی ہے۔ فلاسطین کی وزارت صحت نے 38000 خوراکوں پر مشتمل ویکسین کو رافاح بارڈر پر وصول کیا ہے۔

پیر کو جاری ایک پریس ریلیز میں وزارت نے اس امداد پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ان کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے جو غزہ کی پٹی میں کرونا وبائی بیماری کے مقابلہ میں صحت کے اقدامات کو مستحکم کرتا ہے۔

وزارت صحت نے ہر اس کردار کو سراہا جنہوں نے غزہ کی پٹی تک اس ویکسین کی کھیپ کی آمد کو آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ غزہ کو فروری میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے 20،000 اسپتنک V ویکسین دی گئی تھیں۔

یہ طبی امداد فلسطینی عوام کی حمایت اور کرونا وباء سے نمٹنے کیلئے طبی عملے کی کوششوں مستحکم بنانے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی مستقل وابستگی کے دائرہ کار میں ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات نے غزہ میں طبی عملے کی امداد کیلئے 36.6 ٹن امداد بھجوائی ہے جس میں کرونا وائرس کی 10 ہزار کٹس اور 10 ریسپائریٹرز اور اس سے 36006 طبی عملے کو فائدہ پہنچا ہے۔

2021 کی شروعات میں متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں 10،000 پسماندہ خاندانوں کو 808 ٹن امدادی سامان بھی بھیجتا تھا۔

2010 سے اب تک متحدہ عرب امارات کی طرف سے فلسطین کو فراہم کی جانے والی کل امداد کی لاگت 1.14 بلین ڈالر ہے جس میں سے 254 ملین ڈالر اقوام متحدہ کی امداد اور ورکس ایجنسی برائے فلسطین مہاجرین کیلئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات فلسطینی علاقوں میں یو این آر ڈبلیو اے منصوبوں کے سب سے بڑے امداد کرنے والا ملک ہے اور متحدہ عرب امارات یہاں کی مالی معاونت کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button