
خلیج اردو
16 مارچ 2021
دبئی : بیوپار کیلئے پیپر کرنسی کا استعمال صدیوں سے چلاآیا ہے۔ اب کیش اور پیپر کرنسی کا رجحان کم ہورہا ہے اور اس کی جگہ ڈیجیٹل والٹ کا استعمال ہورہا ہے۔ اس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں ڈیجیٹل والٹ کا استعمال کافی بڑھ گیا ہے۔ یہ ٹرینڈ متحدہ عرب امارات سے پھیل رہا ہے جس میں صارف کی معلومات کافی محفوظ ہوتیں ہیں۔
ڈیجیٹل والٹ متحدہ عرب امارات میں اپنا مقام بنانے کیلئے سرگرم ہے۔ اورجنل ایکوپمنٹ منفکچرر (OEM) مختلف اپلیکیشن جیسے سیمسنگ پے ، ایپل پے اور گوگل پے پہلے ہی ادائگیوں کیلئے استعمال ہورہے ہیں اور اس سے نہ صرف آسانی سے ہوجاتیں ہیں بلکہ مختلف طرح کے ڈسکاؤنٹ بھی ملتے ہیں۔
ٹیلی کام آپریٹر اتصالات کے ای والٹ سے صارفین خود کو رجسٹر کرکے مختلف ٹرانزیکشن کرتا ہے۔ بینکوں ، فنٹیکس اور تھرڈ پارٹی کے سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اور فرمز نے متحدہ عرب امارات کے ڈیجیٹل کیش کلپ جیسے وی والٹ لانچ کیے ہیں جو امارات ڈیجیٹل والیٹ ایل ایل سی کی ملکیت ہے اور متحدہ عرب امارات کے بینک فیڈریشن (یو بی ایف) کے ساتھ جڑے ہیں۔ پے آئی ٹی ( PAyIt ) ، ایف اے بی کے ذریعہ ای کامرس فرم نے والٹ نون پے کی لانچنگ کی ہے۔
کرونا وائرس نے متحدہ عرب امارات اور عرب ممالک میں ڈیجیٹل ہیمنٹ کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ کیونکہ صارفین تیزی سے بغیر کیش ، رابطے کے لین دین کا انتخاب کرتے ہیں۔
خطے کے دوسرے ممالک متحدہ عرب امارات کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسا کررہی ہے۔ بحرین ، مسقط ، عراق ، مصر میں بینکوں اور موبائل آپریٹرز سمیت مختلف سروس پروائیڈرز ای والٹ کی اجازت دیتے ہیں ۔
ڈیجیٹل والٹ یا ادائگیوں کی طرف جانے والے صارفین کا بنیادی انتخاب یہ ہوتا ہے کہ ان کی معلومات محفوظ ہوں اور انہیں ڈسکاؤنٹ ملے اور ادائگیوں کے حوالے سے خدمات لچکدار ہوں۔ کارڈز اور بینک اکاؤنٹس استعمال کرنے کے خواہاں صارفین کیلئے سروسز پروائیڈرز کو لازمی ہے کہ وہ مختلف پراڈکٹس اس کے ساتھ ملائیں۔ نئے پری پیڈ والٹ تلاش کرنے والوں کیلئے ایسے کسٹمر فرینڈلی اور آسان طریقے سے استعمال کرنا ممکن ہو۔
ایسے میں جب مقابلہ سخت ہے اور سروس پروائیڈرز زیادہ ہیں ، ڈیجیٹل والٹ فراہم کنندگان کو مصنوعات اور خدمات کو شروع کرنے اور مسابقتی برتری کو برقرار رکھنے کیلئےتیز ہونا چاہئے۔ مزید یہ کہ اوپن ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرپیس تیسری پارٹیوں ، جیسے بلرز ، مرچنٹ اور ترسیلات زر فراہم کرنے والے کے ساتھ تیزی سے انضمام میں طویل سفر طے کرسکتا ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات اور بڑے خطے کیلئےصرف شروعات ہیں۔ ڈیجیٹل والٹ کی جگہ آنے والے کافی عرصے تک قابل عمل رہے گی۔
Source : Khaleej Times







