خلیج اردو آن لائن:
شیخ منصور بن محمد بن راشد المکتوم کی سربراہی میں دبئی کی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق کمیٹی نے آج رمضان سے متعلق کورونا سے بچاؤ کے لیے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا۔
اعلان کردہ قواعد و ضوابط نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اعلان کردہ ہدایات سے مطابقت رکھتے ہیں۔
ماہ رمضان کے دوران درج ذٰیل قواعد و پر عمل کرنا ہوگا:
کمیٹٰی نے عوام کو رمضان کے دوران بڑے اجتماعات نہ کروانے کی ہدایت کی ہے خاص طور بزرگ افراد اور موزی امراض میں مبتلا افراد کو ایسی جگہوں سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں سے کورونا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ رمضان کے دوران افطار ٹینٹوں اور عطیات کے ٹینٹ لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
مزید برآں، لوگ مساجد میں جا کر نماز تراویح ادا کر سکٰیں گے تاہم، انہیں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ نماز عشا اور تراویح کی نماز کو وقت کا محدود کر کے 30 منٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم، رمضان کے آخری عشرے میں قیام ال لیل کی نمازوں سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
Source: Gulf News







