متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات بارش برسانے کے لیے ڈرون کا استعمال کرے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات بارش برسانے میں مدد کے لیے ایسے ڈرون طیاروں کی آزمائش کرنے جا رہا ہے جو بادلوں کے درمیان سے پرواز کریں گے اور الیکٹرکل چارج پیدا کریں گے جس سے بادلوں کو بارچ برسانے میں مدد ملےگی۔

نیشنل میٹرلوجی سنٹر کے مطابق بارش برسانے کا یہ نیا طریقہ بادلوں میں ٹھوس ذرات جمع کرنے کے روایتی کلاؤڈ سیڈنگ طریقہ کار کو موثر انداز میں بدل دے گا۔

ڈرون جب بادلوں کے درمیان سے گزرے گا تو وہ بارش کو بوندوں کے درمیان پائے جانے والے چارج کو تبدیل کرے گا۔ جس سے بارش کے قطرے آپس میں ملیں گے اور بارش بن کر زمین پر برسیں گے۔

اس ٹیکنالوجی کے ابتدائی ٹٰیسٹ سناد اکیڈمی دبئی میں کیئے گئے ہیں۔ اور یہ پروگرام یوکے کی ریڈنگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ مل کر تیار کیا جا رہا ہے جس کی سربراہی پروفیسر جائلز ہیریسن کر رہےہیں۔

پروفیسر ہیریسن کا کہنا ہے کہ "ہمارے پراجیکٹ کا مقصد زرات اور بوندوں میں ترمیم کر کے اس بات کا اندازہ لگانا ہےکہ چارج کس طرح سے بوندوں کی تقسیم اور بارش کو متاثر کرتا ہے”۔

این سی ایم کے ڈائریکٹ ڈاکٹر عبداللہ المندوس کا کہنا تھا کہ "عالمی سطح پر بارش بڑھانے کے لیے اپلائیڈ ریسرچ میں انوویشن کو بڑھانے کے لیے ایسی کوششیں بہت اہمیت کی حامل ہیں”۔

خیال رہے کہ یو اے ای Rain Enhancement and Research Program این سی ایم چلا رہی ہے۔ جس نے حال ہی میں اپنے چوتھے دور کا آغاز کیا ہے۔ اور اس میں شرکت کرنے کے لیے آپ تخلیقی پراجیکٹس  کے پروپوزل بھیج سکتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button