
خلیج اردو
20 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات آج خوشی کا عالمی دن منا رہا ہے ۔ کامیابی اور خوشی کا سفر جاری رکھتے ہوئے کرونا وائرس کے باوجود یو اے ای میں ترقی کا سفر جاری ہے۔
عالمی خوشی کی رپورٹ 2020 کے مطابق متحدہ عرب امارات مسلسل چھٹے سال خوشی کے حوالے سے عرب ممالک میں اپنا پہلا مقام برقرار رکھتے ہوئے آج خوشی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے نیٹ سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ نیٹورک کی طرف سے ہر سال جاری کردہ عالمی رپورٹ میں متحدہ عرب امارات نے عالمی سطح پر بھی اپنی اپنی پوزیشن برقرار رکھی اور بہت سارے ترقی یافتہ ممالک اور معیشتوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہے ۔
نمبیو کی معیار زندگی کے اینڈیکس کوالٹی آف لائف انڈیکس میں ابوظہبی مسلسل پانچویں سال دنیا کا محفوظ ترین شہر ہے۔ ابو ظہبی دنیا کے 431 ممالک میں سلامتی اور استحکام کے حوالے سے پہلے نمبر پر رہنا ایک اعزاز اور سند ہے کہ یہاں لوگ خوشحال ہے۔
متحدہ عرب امارات عوام کی خوشیالی کو خاصی اہمیت دیتا ہے ، خاص طور پر کرونا وائرس کے بحران کے دوران اپنے شہریوں اور رہائشیوں کا امارات نے بے حد خیال رکھا۔ ملک نے حفاظتی اقدامات اور کمیونٹی کے تحفظ کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جس میں تمام خدمات کے تسلسل اور معیار کو برقرار رکھنا ، معاشرتی اور معاشی استحکام کو تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔
اس عالمی بحران کے دوران عوام کی خوشی کیلئے حکومت کی جانب سے دیکھ بھال صرف معاشی ، صحت اور خدمات کے پہلوؤں تک ہی محدود نہیں تھی بلکہ اس نے مختلف مہموں اور پروگراموں کے ذریعے نفسیاتی مدد کو بھی شامل کیا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کی میڈیکل اور انسان دوست امداد کو ہر ضرورت مند کیلئے مہیا کیا گیا ہے۔ اب بھی سب سے زیادہ کمزور اور غریب طبقے کیلئے متحدہ عرب امارات ہی ایک صلہ ہے۔
12 جولائی 2012 کو اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر خوشی کا دن منایا۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر ایک خوشحال دنیا کا قیام عمل میں لانا ہے۔
اس حوالے سے HappinessDay.org نے عالمی خوشی کے دن کیلئے تھیم کا اجراء کیا ۔ اس حوالے سے ابوظبہی نیمبیو کے کوالٹی لائف ایڈیکس میں مسلسل پانچویں نمبر پر ہے۔
Source : Khaleej Times







