عالمی خبریں

ایمریٹس ایئرلائنز نے دبئی سے چینئی جانے والی پرواز میں بےہوش ہونے والے مسافر کی زندگی بچائی

خلیج اردو
20 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات سے چینئی جانے والی پرواز کے دوران اچانک مسافر کی طبیعت بگر گئی جس کے بعد جہاز پر موجود عملے نے ان کی زندگی بچائی ۔ اس اقدام کو مسافروں کی جانب سے کافی سراہا گیا۔

خبر کی تصدیق کرتے ہوئے ایمریٹس ایئرلائنز کے ترجمان نے خلج ٹائمز کو بتایا کہ 19 مارچ 2021 کو فلائٹ ای کے 544 میں ایک مسافر کی طبیعت بہت خراب ہوگئی اور ہمارے کیبن کے عملے کے ارکان نے معیاری پروٹوکول کے بعد مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی۔ چنئی پہنچنے پر مسافر صحت یاب ہوکر طیارے سے اتر گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایمریٹس کے تمام کیبن عملہ ایک جامع تربیتی پروگرام میں گذرتا ہے ۔ اس پروگرام میں انہیں پرواز کے دوران طبی ایمرجنسی اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

دبئی-چنئی ای کے 544 فلائٹ میں موجود مسافروں میں سے ایک نے سوشل میڈیا پر پرواز کے کیبن عملے کے دو پی پی ای پہنے ممبروں کی تصاویر شائع کیں ہیں اور انہیں ان سنگ ہیروز یا نامعلوم ہیرو قرار دیا ہے۔

اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے مسافر نے لکھاکہ آج جب میں اپنے والد کی وفات کی وجہ سے چینئی جارہا تھا اور میرا دل غم میں ڈوبا تھا تو یہ جان کر کافی خوشی ہوئی کہ ایمریٹس کے عملے نے مسافر کی جان بچائی ۔ مسافر کی پرواز کے دوارن سانس بند ہو گئی تھی۔

ایئر لائن کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، انہوں نے لکھا کہ یہ نامعلوم ہیروز جنہوں نے مسافر کی جان بچائی ، ان کا شکریہ
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button