متحدہ عرب امارات

ٹچ اسکرین میں مسئلہ ، ایپل نے مارکیٹ سے آئی فون واپس منگوا لیے

خلیج اردو
20 مارچ 2021
دبئی : عالمی سطح پر مشہور فون بنانے والی کمپنی ایپل نے متحدہ عرب امارات میں مارکیٹ سے اپنے آئی فون 11 واپس منگوا لیے۔ فون میں ٹچ اسکرین کا مسئلہ ہے۔ اس حوالے سے معاشی وزارت نے اپنی خدمات کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے۔

ایپل کو یہ معلوم ہوا ہے کہ آئی فون الیون کے ڈسپلے کا ایک چھوٹا حصہ ڈسپلے ماڈیول میں کسی مسئلے کی وجہ سے ٹچ کرنے پر ردعمل دینا چھوڑ سکتا ہے۔ متاثرہ آلات نومبر 2019 سے مئی 2020 کے درمیان تیار کیے گئے تھے ۔

ایپل نے آئی فون 11 صارفین سے کہا ہے کہ جن کا فون اس طرح سے کوئی مسئلہ کررہا ہے اس کیلئے وہ ویب سائیٹ پر جاکر معلوم کر لیں کہ ان کے موبائل فون کیلئے یہ سہولت موجود ہے یا نہیں ۔

ایپل نے کہا کہ اس کے صارفین کو کمپنی کی جانب سے یہ سہولت مفت میں مہیا کی جائے گی۔ تاہم یہ وضاحت کی گئی ہے کہ کسی اور ماڈل کیلئے یہ سہولت فراہم نہیں کی جارہی ۔

مارکیٹ ریسرچ فرم اومیڈیا کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے گیزموچینا نے بتایا ہے کہ آئی فون 11 گذشتہ سال سب سے مشہور ہینڈسیٹ تھا کیونکہ 2020 میں 64.8 ملین فون فروخت گئے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button