متحدہ عرب امارات

سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حوثی باغیوں کا حملہ ، متحدہ عرب امارات کی شدید الفاظ میں مذمت

خلیج اردو
20 مارچ 2021
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات نے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض میں سعودی آئل ریفائنری پر ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے ایک بیان میں ایک دہشتگردانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس سے سعودی عرب میں عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عالمی معیشت اور توانائی کیلئے ایک خطرہ ہے اور اس سے عالمی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں مسلسل دہشتگردانہ حملے خطے کے امن کی تباہی اور حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی جارحیت سعودی عرب کی سالمیت اور شہریوں کی حفاظت کیلئے خطرہ ہے جس کی متحدہ عرب امارات شدید مذمت کرتا ہے۔

یو اے ای نے سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل ہمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سالمیت کیلئے کوئی بھی خطرہ متحدہ عرب امارات کیلئے خطرہ ہوگا۔ اس حوالے سے کسی بھی جارحیت کا مطلب متحدہ عرب امارات کیلئے خطرہ پیدا کرنا ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

امارات نے عالمی براداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطت میں پائیدار امن کیلئے ایران نواز ان حوثی باغیوں کے خلاف مستقل لائحہ عمل کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button