عالمی خبریں

امریکہ: وائٹ ہاؤس نے منشیات کے استعمال پر 5 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کچھ ہفتے پہلے منشیات کے استعمال سے متعلق آسان پالیسی کا اعلان کرنے کے بعد بھی وائٹ ہاؤس نے جمعے کے روز منشیات کے استعمال کے الزام میں 5 ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعے 5 ملازمین کو ملازمت سے نکالے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ اس سے پہلے ڈیلی بیسٹ کی جانب سے روپورٹ کیا گیا تھا کہ ماضی میں منشیات کے استعمال پر وائٹ میں متعدد ملازمین پر شک کیا جا رہا ہے، بعض  کو نوکری نکالا  گیا ہے جبکہ کچھ کو وائٹ سے ہاؤس سے باہر ریموٹ ورک پروگرام پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

پریس سیکرٹری جین نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ "ہم نے کچھ ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وائٹ ہاؤس نے سیکیورٹی سروس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے تاکہ پالیسیوں اپ ڈیٹ کیا جا سکے اور ماضی میں چرس کے استعمال کے باعث ملازمین کو وائٹ ہاؤس خود کار طریقے سے نہیں نکالا جائے گا”۔

جین نےمزید بتایا کہ "بنیادی بات یہ کہ نئے بھرتی کیے گئے سینکڑوں ملازمین میں سے صرف 5 اس پالیسی کی وجہ سے اب وائٹ ہاؤس کے ملازم نہیں ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button