
خلیج اردو
22 مارچ 2021
دبئی : ایک سرمایہ کار اور ایک ایئرلائن کا ملازم دبئی کی عدالت میں مقدمے کا سامنا کررہے ہیں۔ ان پر کورونا وائرس کے نتائج میں جعل سازی کرنے کا الزام ہے جس کی وجہ سے ایک غیر ملکی کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
شکایت کنندہ کی گواہی کے مطابق 32 سالہ ایشیائی باشندے کو ایک دوسری ایئرلائن کے ملازم نے کہا کہ وہ اپنا نیا کرونا ٹیسٹ کرائے کیونکہ پہلے والا ٹیسٹ ایکسپائر ہو چکا ہے۔
اس کے بعد وہ ایشیائی باشندہ جو سرمایہ کار ہے ، آدھے گھنٹے میں واپس آیا اور کرونا وائرس کا منفی ٹیسٹ کا نتیجہ لے آیا جسے بعد میں جعلی پایا گیا۔ تحقیقات میں سرمایہ کار نہ اعتراف کیا کہ 38 سالہ دوسری ملزم نے اس کے سابقہ ٹیسٹ میں تاریخ بدل کر اس کو منفی نتیجے کا ٹیسٹ دیا۔
یوں ایک جعلی ٹیسٹ رزلٹ سے وہ ملک سے باہر چلا گیا۔ دونوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مقدمے کی سماعت تک دونوں کو حراست میں لیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times







