عالمی خبریں

واٹس ایپ جلد ہی وائس نوٹس کے لیے نئے فیچر متعارف کروائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کچھ ایسے فیچرز پر کام کر رہا ہے جن کی مدد سے صارفین کو وائس نوٹس کی پلے بیک اسپیڈ کنٹرول کر سکیں گے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق واٹس ایپ کمپنی صارفین واٹس ایپ پر موصول ہونے والے آڈیو میسجز کو 1 گنا ڈیڑھ گنا اور دو گنا اسپیڈ پر سننے کا فیچر فراہم کرنے کے لیے کام کر ہی ہے۔ تاکہ صارفین طویل آڈیو پیغامات کو تیز رفتاری سے سن پائیں۔

مزید برآں، واٹس ایپ آئی او ایس کے لیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کی پبلک ٹیسٹنگ شروع کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔ یہ سپورٹ جنوری میں انڈرائڈ صارفین کے لیے پیش کی گئی تھی تاہم اب آئی او ایس کے بیٹا ورژن کے لیے بھی تیار کی جاری ہے۔

اس کے علاوہ لیک ہونے والے واٹس ایپ ویب بیٹا کے اسکرین شارٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صارفین اب جلد ہی اپنے فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ کیے بغیر  واٹس ایپ ویب استعمال کر پائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button