متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں وی پی این کا استعمال ، آپ کو کونسے ویب سائیٹ وزٹ کرنے کی اجازت ہے اور کونسی نہیں

خلیج اردو
22 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ورچوول پرائیویٹ نیٹ ورک وی پی این کا استعمال کافی زیادہ ہے اور ہر 10 میں سے 6 افراد اس کا استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ امارات میں وی پی این کا استعمال قانونی ہے لیکن اس کا غلط استعمال قانونی لحاظ سے بڑا جرم ہے جس پر بھاری جرمانہ سمیت جیل کی ہوا کھانی پڑی گی۔

متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قانون کے آرٹیکل 1 کے مطابق کمپویٹر نیٹ ورک پروٹوکول کے ایڈریس میں جعل سازی کرنا یا دھوکہ دہی کرنا یا تیسری پارٹی کی معلومات استعمال کرنا قانون کے مطابق جرم ہے جس کی سزا جیل اور 5 لاکھ درہم سے لے کر 2 ملین درہم تک جرمانہ مقرر کی گئی ہے۔

اشیش میتھا اینڈ ایسوسیٹ کے مطابق وی پی این کا استعمال قانونی ہے اگر اس کا استعمال اصولی طور پر کیا جائے۔

اگر کوئی ویب سائیٹ یا کنٹنٹ حکومت کی طرف سے بند کیا گیا ہو ، متحدہ عرب امارات کے قوانین کی خلاف ورزی کا مواد ، متحدہ عرب امارات کے معاشرتی اور سماجی اور ثقافت کے خلاف مواد ، مذاہب کے خلاف مواد ، نفرت انگیز مواد ، فحش مواد، جوا کھیلنے والی ویب سائیٹ اور دیگر دھوکہ دہی کیلئے وی پی این کا استعمال قانونی ہے۔

وہ تمام مواد جو اوپن ہو ، جو متحدہ عرب امارات کے اخلاقی قوانین کے خلاف نہ ہو اور جو نفرت نہ پھیلائے اسے وی پی این کی مدد سے دیکھنا قانونی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button