متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : حکومت کے اعلی حکام کیلئے 3 سالہ کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

خلیج اردو
23 مارچ 2021
دبئی : دبئی حکومت نے مختلف محکموں کو مزید لچکدار بنانے اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے ان محکموں کی تنظیم نو کی منظوری دی ہے۔

بنیادی تبدیلیوں میں سبھی عہدیداروں اور محکموں کے ڈائریکٹرز کیلئے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ تین سالوں تک متعلقہ محکموں کے سربراہ رہیں گے۔ اس کیلئے تین سالہ کام کے معاہدوں کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس تین سالہ مدت کے دوران ، نتائج ، انعامات اور احتساب کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ پیشرفت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت دبئی کونسل کے اجلاس کی صدارت میں سامنے آئی ہے۔

شیخ محمد کا کہنا ہے کہ نئی تبدیلیوں کا مقصد دبئی حکومت کو زیادہ لچکدار ، ذمہ دار ، کارٓمد اور موثر بنانا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے جو بھی وقت کے مطابق آگے نہیں بڑھتا وہ ہاررہا ہے اور وہ پسپا ہونے والے سپاہیوں کی طرح ہے۔ جو بھی ماضی کی کامیابیوں پر بھروسہ کرتا ہے وہ اپنا مستقبل کھو دیتا ہے۔ دبئی کا تعلق مستقبل سے ہے اور اس کا مقدر خطے میں متحرک عالمی معاشی مرکز بننا ہے ۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button