
خلیج اردو
24 مارچ 2021
راس الخیمہ : متحدہ عرب امارات میں رہنے والوں کو بتایا گیا ہے کہ اگر وہ کوئی فوجی گاڑی دیکھیں تو اس کی ویڈیو نہ بنائیں کیونکہ فوجی مشقیں جاری ہیں۔
وزارت داخلہ کی زیرنگرانی راس الخیمہ میں فوجی مشقیں کی جارہی ہیں۔ رہائشیوں کو فوجی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹرز نظر آ سکتے ہیں۔
حکام نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اس مقام پر جمع ہونے کے بجائے پولیس کی گاڑیوں کو راستہ دیں ۔ یہ مشقیں صبح 8 بجے سے دوپہر 11 بجے تک جاری رہے گی۔
Source : Khaleej Times







