متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: جعلی فوڈ ویب سائٹس کی تعداد میں اضافہ، پولیس نے عوام کو خبردار کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عجمان اور شارجہ حکام نے متاثرہ افراد کے بینک اکاؤنٹس سے رقم چوری کرنے والی جعلی فوڈ ویب سائٹوں کے کے خلاف سائبر پیٹرول میں اضافہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایسی غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں۔

جعل ساز مشہور ہوٹلوں اور شاپنگ سنٹروں کے نام استعمال کرتے ہوئے جعلی ویب سائٹوں کو استعمال کرتے ہیں اور پر اس ویب سائٹ سے خریداری کرنے والے معصوم شہریوں کے بینک اکاؤنٹوں سے رقم چوری کر لیتے ہیں۔

عجمان پولیس کے تعلقات عامہ اور میڈیا ڈیپاٹمنٹ کے ڈائریکٹر میجر نور الشمسی نے بتایا کہ اس خطرے کے پیش نظر حکام نے آگاہی مہم تیز کر دی ہے اور عوام کو ہدایت کی جا رہی ہےکہ وہ آن لائن ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔

مزید برآں، پولیس کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی فوڈ آئٹم یا کسی اور چیز کا آرڈر کرنے کے لیے فون کال کریں اور رقم صرف ڈلیوری کے وقت ادا کریں۔

اس کے علاوہ حکام نے مشہور ہوٹلوں اور شاپنگ سنٹروں کے نام غلط استعمال کرنے والی ان ویب سائٹوں کے خلاف الیکٹرانک واننگ بھی جاری کی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے دوران ایسی غیر قانونی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ عوام اپنے گھروں تک محدود ہے اور زیادہ تر کھانے گھر پر منگواتے ہیں۔ لہذا عوام کو آن لائن آرڈر کرتے ہوئے تسلی کر لینی چاہیے کہ وہ جس ویب سائٹ سے کھانا آرڈر کر رہے ہیں وہ جعلی نہیں ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button