خلیج اردو
25 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 127047 ویکسین لگوائے گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کے مطابق اب تک 7.73 کرونا ویکسین کی خوراکیں لگوائی جا چکی ہے اور 100 میں سے 78.16 افراد کو ویکسین لگوائے جا چکے ہیں۔
یو گو کے تازہ ترین سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 47 فیصد کے قریب نصف افراد کرونا وائرس سے بچنے سے بچاؤ کے ویکسین لگوا کر اب محفوظ ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں کرونا ویکسین کو لوگوں کے مختلف گروہوں کو فراہم کرنے کی اہمیت قابل ذکر ہے۔ تاہم 90 فیصد یقین رکھتے ہیں کہ کرونا ویکسین لگوانا ان لوگوں کیلئے سب سے اہم ہے خدمات فراہم کرنے والے شعبوں میں کام کرتے ہیں ۔ اس کے بعد گھریلو عملہ ، بزرگ شہریوں کیلئے یہ تناسب 87 فیصد ہے۔
یوروپی یونین نے بدھ کے روز کورونا وائرس ویکسین کی برآمدات پر اپنی نگرانی سخت کردی ہے جس سے برطانیہ جیسے بڑی سطح پر ویکسین لگوانے والے ممالک کیلئے ویکسین کے کھیپوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کیونکہ ان ممالک میں پیدوار کافی کم ہے۔
یورپی یونین کے ممبران کوشش میں ہیں کہ کرونا کی تیسری لہر کے اثرات سے دنیا کو بچانے کیلئے اقدامات میں تیزی لانا ہے۔ دوسری طرف برطانیہ نے ویکسین نیشنلزم کے خلاف متنبہ کیا ہے۔
Source : Khaleej Times







