متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : حکام کی جانب سے نئے اقدامات ، گھروں میں رہائشیوں کو ویکسین لگوانے کا آغاز

خلیج اردو
25 مارچ 2021
دبئی : ابوظبہی کی جانب سے شہریوں اور رہائشیوں کیلئے گھروں میں کرونا ویکسین لگوانے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔

گھروں میں ویکسین لگوانے کے عمل کا آغاز معاشرے کے کمزور طبقے کی حفاظت کرنا ہے۔

ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر (اے ڈی پی ایچ سی) نے شہداء کے اہل خانہ سے متعلق امور کے دفتر اور ابوظہبی ولی عہد کے مجالس افیئرز کے باہمی تعاون سے اس اقدام کا آغاز کیا گیا ہے۔

دارالحکومت میں اس سہولت کے اہل شہری اور رہائشی سہا کے ٹول فری نمبر80050 پر کال کرکے ہوم ویکسی نیشن سروس بک کرسکتے ہیں۔

فروری میں وزارت صحت اور روک تھام نے بھی اعلان کیا تھا کہ بزرگ شہری ان کی جانب سے بتائے گئے گھر کے ایڈریس پر ویکسینیشن کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ سہولت حاصل کرنے کیلئے انہیں 800 11111 پر فون کرنا پڑتا ہے یا اپنے قریبی صحت مرکز میں جانا پڑتا ہے۔

وزارت صحت اور روک تھام نے ہر امارات میں وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور مقامی سوشل سروس کے محکموں کے ساتھ مل کر ویکسینشن سروس فراہم کی ہے۔

شارجہ میں گھروں میں ویکسنیشن سروس جنوری میں شروع کی گئی تھی۔ اسے 800700 پر محکمہ سوشل سروسز کے کال سینٹر کے ذریعے بک کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح عجمان میں بھی ٹول فری نمبر 80070 کے ذریعہ اپوائنٹمنٹ بُک کرکے گھروں میں یہ خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button