متحدہ عرب امارات

یو اے ای اب تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 20 ملین سے زائد خوراکیں تقسیم کر چکا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی کے ہوپ کنسورشیم نے گذشتہ سال کے آخر میں تشکیل پانے کے بعد سے 26 ممالک میں 20 ملین سے زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی ہیں۔

کنسورشیم نومبر 2020 میں ابوظہبی میں شروع کیا گیا تھا۔ اور یہ کنسورشیم اگلے سال کے آخر تک دنیا بھر میں 18 بلین ویکسین کی فراہمی کے ہدف کی سمت کام کر رہا ہے۔

ابو ظہبی بندرگاہوں نے ویکسین کے لئے ایک بہترین ذخیرہ تیار کیا ہے۔ ابوظہبی پورٹس کے گروپ سی ای او اور آپریشنز اسٹیئرنگ کمیٹی آف ہوپ کنسورشیم کے چیئرمین کیپٹن محمد جمعہ ال شمسی نے بتایا کہ ہم انہیں نہ صرف دنیا بھر کے ہوائی اڈوں پر پہنچاتے ہیں بلکہ حکومتوں سے بھی ویکسین اسپتالوں یا مراکز تک پہنچانے کے لیے تعاؤن کرتے ہیں۔

جمعرات کو دو روزہ عالمی امیونائزیشن اینڈ لاجسٹک سمٹ کے میڈیا بریفنگ کے دوران ال شمسی نے بتایا کہ کس طرح متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت دنیا کو سپلائی چین  کا مؤثر اور مکمل حل فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ، "ابوظہبی نہ صرف ایک اسٹریٹجک جغرافیائی محل وقوع کا حامل ہے جو کسی بھی وبائی بیماری کے لاجسٹک پہلو کے لیے  مثبت  حل پیش کرتا ہے بلکہ اس میں بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، صلاحیتوں اور شراکت کا بھی خاص امتزاج پیش کیا جاتا ہے۔”

ویکسین لاجسٹکس کی مانگ میں اضافے کے دوران ہوپ کنسورشیم ویکسین کی آمدورفت، طلب کی منصوبہ بندی، سورسنگ، ٹریننگ  اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے کو حل کرنے کے لئے ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ اس میں معروف ادارے شامل ہیں۔ جس میں ابوظہبی کا محکمہ صحت اتحاد کارگو، ابو ظہبی پورٹس گروپ، ابو ظہبی میں مقیم اے ڈی کیو کی صحت کی دیکھ بھال کرنے والا ڈیپارٹمنٹ رافڈ اور سوئٹزرلینڈ کا اسکائی سیل، جو دوا سازی کی صنعت کے لئے درجہ حرارت پر قابو پانے والے لاجسٹک کنٹینر تیار کرتا ہے۔

کنسورشیم نے 2021 میں کورونا ویکسین کی چھ ارب خوراکیں ٹرانسپورٹ کرنے کے لیت لاجسٹک خدمات فراہم کیں۔ آئندہ سال کے آخر تک اس نمبر میں تین گنا اضافہ ہوجائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button