
خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے آبنائے ہرمز سے متعلق معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
فاکس نیوز کے صحافی ٹرے ینگسٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اگر عمان معاہدے میں رکاوٹ بنا تو امریکہ اس کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عمان اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ واشنگٹن بھی اس حوالے سے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
امریکی صدر نے ایران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران کو شکست تسلیم کر لینی چاہیے۔
تاہم عمان یا ایران کی جانب سے ٹرمپ کے بیان پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔







