متحدہ عرب امارات

کرونا کیلیے مختص اسپتال میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

خلیج اردو
26 مارچ 2021
ممبئی : بھارت کے شہر ممبئی میں ایک کرونا کے اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ مال کے تیسری منزل پر واقع اسپتال میں آگ لگی جس کے بعد وہاں سے 70 مریضوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی جس دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے کرونا مریض شامل تھے۔

ممبئی اپنی کرونا وائرس کے حوالے سے بدترین مرحلے سے دوچار ہے اور جمعرات کے روز ایک دن میں 5،500 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جو وباء کے رپورٹ ہونے سے لے کر ابتک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دریں اثنا بھارت میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن میں راتوں رات 59،118 نے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جو 18 اکتوبر کے بعد سے روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 11.85 ملین ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے 257 نئی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 160،949 ہوگئی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button