خلیج اردو آن لائن:
دھوکے سے رہائشی پرمٹ حاصل کرنے کےلیے جعلی کرایہ نامہ اور جعلی حکومتی مہر بنانے والے عرب شخص کو دبئی میں گرفتار کرلیا گیا۔
پبلک پراسیکیوشن کے ریکارڈ کے مطابق واقع 13 نومبر 2019 کا ہے۔ جب ایک بے روزگار عرب شخص نے ایک جعلی کرایہ نامہ جمع کروایا جو بظاہر شارجہ حکومت کی طرف سے تصدیق شدہ دیکھائی دیتا تھا۔
واقع کے دن ملزم رہائشی پرمٹ کے لیے درخواست دینے دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئر (DGRFA) کے دفتر گیا۔ کرائے نامے کی جعلی کاپی دیکھنے کے بعد متعلقہ اہلکار نے اس اسکی رہائش گاہ کے بارے میں مزید تفصیل مانگی۔
اہلکار نے ملزم کے خلاف گواہی دیتےہوئے بتایا کہ جب اسنے ملزم سے اس کی رہائش گاہ کے بارے میں تفصیل پوچھی تو ملزم گھبرا گیا۔ جس پر اہلکار نے کرائے نامے کو چیک کیا تو اس میں اور اس پر لگی مہر میں بہت زیادہ بے ضابطگیاں پائی گئیں۔
جس پر ملزم نے فوری طور پر اعتراف کر لیا کہ اس کرایہ نامہ جعلی ہے اور اسنے کوئی اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل نہیں کیا۔ جس کے بعد GDRFA کے ملازم نے واقع کی اطلاع پولیس کو کردی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پبلک پراسیکیوشن نے کیس کریمنل کورٹ بھیج دیا جہاں اسے جعلی دستاویز تیار کرنے کےالزام کا سامنا ہے۔
Source: Khaleej Times







