خلیجی خبریں

کویت: تیز رفتار کار کے پولیس پیٹرول سے ٹکرانے کی خوفناک ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

کویت ٹریفک پولیس نے ایک تیز رفتار گاڑی کے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی سے ٹکر کی خوفناک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے سوشل مٰیڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق کنگ فہد روڈ پر تیز رفتار سے آتی ہوئی گاڑی ایمرجنسی لین کے ذریعے ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھی جب پولیس کی گاڑی سے جا ٹکرائی۔

حادثہ جمعرات کے روز صبح ساڑھے نو بجے پیش آیا۔

پولیس کار ایمرجنسی لین پر کھڑی تھی اور وہاں پر ایک خراب ہو جانے والے ٹرک کو ٹھیک کرنے میں مدد فراہم کر رہی تھی۔

ڈیش بورڈ کی جانب سے ببنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے گاڑی کے اندر بیٹھا ہوا پولیس اہکار گاڑی کی ٹکر سے کیسے اپنی سیٹ پر آگے کی طرف ٹکراتا ہے۔ اور گاڑی سے باہر کھڑا شخص کیسے خود کو گاڑی کی ٹکڑوں سے بچاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button