خلیج اردو آن لائن:
بھارت کے صدر رام ناتھ کوند کو چھاتی میں تکلیف کی شکایت کے بعد جمعہ کی صبح آرمی ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صدر کوند ناتھ کی عمر 75 سال ہے۔ اور انہیں طبی معائنے کے لیے نئی دہلی میں قائم آرمی ہسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ اب ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں۔
تاہم، انکی صحت مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔
Source: Khaleej Times







