متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کرونا وائرس کے کیسز ، صحت یابیوں اور اموات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

خلیج اردو
26 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 2128 کیسز سامنے آئے ہیں۔ اور اسی طرح 2252افراد کرونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 6 افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 15258 ایکٹیو کیسز ہیں ، اب تک 450765 افراد کرونا وائرس سے متائثر ہوئے ہیں جبکہ 434035افراد کرونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ ملک بھر میں کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1472 ہے۔

دوسری طرف ام القوین نے رمضان کیلئے نئے ایس او پیز کا اعلان کر دیا ہے۔
نماز تراویح پہلے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہوگی جس میں نمازیوں کو 30 منٹ تک کی مہلت دی گئی ہے۔ مساجد میں قرآن مجید کی کتابی شکل میں نسخوں تک رسائی پر پابندی لگانے سے صرف اسمارٹ آلات سے قرآن خوانی کی اجازت دی گئی ہے۔

رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں میں اعتکاف کیلئے اجازت دینے یا نہ دینے سے متعلق فیصلہ کرونا کی تازہ ترین صورت حال دیکھ کر ہی کیا جائے گا۔

عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ 901 یا 06-7062000 پر فون کرکے مذکورہ ضوابط کی کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button