خلیج اردو
28 مارچ 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کے تازہ ترین کیسز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ مزید چار افراد کرونا وائرس کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
وزارت صحت اور روک تھا کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2128 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 2243 افراد کرونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
وزارت کے مطابق ملک میں 230734 نئے کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس سے معلوم ہوا کہ ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 15010 اور کرونا سے ہلاک شدہ افراد کی تعداد 1481 ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ تک کل کیسز کی تعداد 455197 اور صحت یابیوں کی تعداد 438706 ہیں۔
وزارت کی جانب سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے حکام کے ساتھ تعاون کریں۔ عوام سے احتیطاطی تدابیر پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔
اس وقت عالمی سطح پر کرونا سے متائثرہ افراد کی تعداد 126.6 ملین ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 2.77 ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ متائثر ہونے والا ملک امریکہ ہے جبکہ اس کے بعد برازیل سب سے زیادہ متائچر ہے۔
Source : Khaleej Times







