خلیج اردو
08 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا کیسز کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں گئیں ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 2112 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2191 افراد نے کرونا کو شکست دی ہے۔
وزارت صحت اور روک تھا کی جانب سے جاری اعداود وشمار کے مطابق ملک میں رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد 478131 ہیں جبکہ کل صحت یابیوں کی تعداد 463032 ہیں۔
3 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کرونا سے اموات کی تعداد 1523 ہیں۔ اب تک ایکٹیو کیسز کی تعداد 13576 ہیں۔
حکام کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی لازمی ہے بصورت دیگر جرمانہ عائد ہوگا۔ وہ کاروباری مراکز جن کی جانب سے احتیطاطی تدابیر اختیار نہیں کیے جاتے ، ان کے مراکز بند کیا جائے گا۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ نے عارضی طور پر بھارت سے آنے والی تمام پروازوں کو بند کر دیا ہے۔
Source : Khaleej Times







