متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پہلے روزے کے دوران سحر و افطار کے اوقات درج ذیل ہوں گے

 

خلیج اردو آن لائن:؎

متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد 13 اپریل بروز منگل کو یو اے ای میں رمضان کے پہلے روزے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

یو اے ای میں پہلے روزے کے دوران سحر و افطار اور نمازوں کے اوقات درج ذیل ہوں گے:

سحری: سحری کا وقت 4 بج کر 29 منٹوں پر ختم ہوگا

فجر: فجر کی نماز 4 بج کر 39 منٹ پر ادا کی جائے گی

طلوع آفتاب: 5 بج کر55 منٹ پر سورج نکلے گا

ظہر: ظہر کی نماز 12 بج کر 22 مںٹ پر ادا کی جائے گی

عصر: عصر کی نماز 3 بج کر 50 منٹ پر ادا کی جائے گی

افطار یا مغرب کی نماز 6 بج کر 44 منٹ پر ہوگی

عشاء کی نماز 8 بجے پڑھی جائے گی۔

خیال رہے کہ ماہ رمضان کے دوران درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا:

  • سحر و افطار صرف ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد کے ساتھ کرنے کی اجازت ہوگی
  • اگر لوگوں سے ملاقات کرنے کا دل ہے تو اس کے لیے سوشل میڈیا اور دیگر وریچول ذرائع کا استعمال کریں
  • رمضان مجلس میں شرکت کرنے سے گریز کریں
  • رش والے مقامات جیسا کہ رمضان کی سرگرمیوں سے متعلق مقامات، رمضان مارکیٹوں وغیرہ سے دور رہنے کی کوشش کریں
  • رمضان ٹینٹوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
  • قرآن اور دیگر تحائف کی تقسیم پر پابندی عائد ہے۔
  • اگر آپ کسی مانگنے والے کو دیکھیں تو اس کی اطلاع حکام کو دیں
  • گھروں کے سامنے افطاری تقسیم کرنے پر سختی سے پابندی عائد ہوگی، اور جو کوئی بھی ایسا کرنا چاہتا ہے وہ یو اے ای میں قائم خیراتی اداروں سے رابطہ کر سکتا ہے
  • ایک دوسرے کے گھروں میں اور مساجد میں کھانے پینے کی اشیاء مت بھیجیں
  • صرف کھانا تقسیم کرنے والے اداروں کو ہی کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کرنے کی اجازت ہوگی اور وہ بھی کھلے میدان میں جہاں سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے
  • ہوٹلوں اور ریستورانوں کے سامنے یا انکے داخلی راستوں پر کھانےتقسیم کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے
  • کھانا تقسیم کرنے والی آرگنائزیشنز کو ہدایت کی گئی ہے وہ حفظان صحت کے اعلی معیار پر عمل کرتے ہوئے کھانے کی پیکنگ کریں۔ اور رضاکاروں اور ورکرز کو مسلسل ماسک استعمال کرنے کی اور کھانا ڈسیپوز ایبل برتن میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button