متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی روڈ کے اطراف میں گاڑیاں پارک کر کے نماز ادا کرنے کے خلاف وارننگ جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے رمضان کے آخری عشرے میں تہجد کی نماز ادا کرنے کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ نماز کیا ادائیگی کے لیے محفوظ مقام کا انتخاب کریں۔

دبئی پولیس کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر برگیڈیئر جنرل سیف مہیر سعید المزروئی کا کہنا تھا کہ حکام کے مشاہدے میں آیا ہے کہ متعدد افراد سڑکوں کے اطراف اور مساجد کے قریب گلیوں میں نماز ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نماز ادا کرنے والوں اور اس سڑک کا استعمال کرنے والوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

برگیڈیئر جنرل سعید نے موٹر سواروں کو بھی مساجد کے قریب رفتار کم کرنے اور احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کار ڈرائیوروں فٹ پاتھوں پہ گاڑیاں پارک کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ اس سے شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی اور یہ عمل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کے لیے پریشانی  کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس پیٹرول ماہ رمضان کے دوران عوام کو تمام سہولیات بہم پنہچانے کے لیے کام کرتا ہے۔ جس میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنا اور لوگوں کو مساجد میں جانے اور باہر نکلنے کے عمل کو آرگنائز کرنا شامل ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button