خلیج اردو
یکم مئی 2021
لاہور : پاکستان کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی نے اعلان کیا ہے کہ وہ داخلی پروازوں کی شرح میں 80 فیصد تک کمی کی منظوری دے چکے ہیں تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ٹویٹر پر اپنے بیان میں این سی او سی نے کہا ہے کہ عالمی وباء کرونا کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ہم 5 مئی سے 20 مئی کے درمیان اپنی عالمی ان باؤنڈ پروازوں کی تعداد میں کمی کررہےہیں۔
اس دورانیہ میں عالمی پروازوں کو بیس فیصد تک محدود کیا جائے گا۔
In view of prevailing global and regional disease trends, Pakistan has decided to reduce inbound international travel from 5 May to 20th May. International flights to Pakistan will be reduced to 20% during this period. pic.twitter.com/wEQDqpkQpd
— NFRCC (@NFRCCofficial) May 1, 2021
اس حوالے سے پاکستان آنے والے باقی ماندا مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ کرونا ایس او پیز کی پاسداری کریں گے اور پرواز سے قبل کے 72 گھنٹوں میں اپنا کرونا پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کریں گے۔
یہاں پہنچنے پر ان کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور منفی نتیجہ آنے پر گھروں میں دس دن کا قرنطینہ اور مثبت آنے پر مختص کردہ سنٹرز میں قرنطینہ کیا جائے گا۔
یہ ٹریول پلان مئی پانچ سے مئی 20 تک افیکٹیو رہے گا۔ اس فیصلے کے حوالے سے 18 مئی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور اگلے مرحلے کیلئے اس کا تعین کیا جائے گا۔
Source : Khaleej Times







