
خلیج اردو
یکم مئی 2021
دبئی : دنیا کے سب سے مہنگے نمبر پلیٹ جس کو خیرات کرنے کے مقصد کیلئے فروخت کیا گیا ہے، اس نے اپنی قیمتی کی وجہ سے دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
اس بولی نے بولی میں حصہ لینے والوں کو موقع دیا کہ وہ ایک ہندسے پر مشتمل AA9 نمبر پلیٹ خرید سکیں اور تین دو دو ہندسےوں پر مشتمل U31 ، T38 اور E51 خریدیں۔
ایک نیا ورلڈ ریکارڈ تب بنا جب بولی کیلئے پیش کیے جانے والے نمبر پلیٹ AA9 کو 38 ملین درہم میں خریدا گیا جس نے اس نمبر پلیٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا نمبر پلیٹ بنا دیا۔
ان نمبر پلیٹس کے علاوہ خوبصورت موبائل نمبرز بھی بولی کیلئے موجود تھے۔ یہ پانچ گولڈن نمبرز تھے جو اتصلات کیلئے تعلق رکھتے تھے۔
ان کی نمبر پلیٹ سے حاصل ہونے والی رقم کو دنیا کے 30 ممالک میں خیراتی اور عطیات کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
یہ خیرات متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے لیے گئے اقدام 100 ملین کھانوں کے مہم کا حصہ ہے۔
Source : Khaleej Times







