خلیج اردو آن لائن:
بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر انتہائی سنگین ثابت ہو رہی ہے۔ ملک بھر میں روزانہ لاکھوں نئے کیسز اور سینکڑوں اموات ریکارڈ کی جا رہی ہیں۔
کورونا وبا کو قابو کرنے کے لیے ملک کے قومی دارالحکومت میں لگائے کے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز شہر میں لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے تک بڑھانے کا اعلان کیا۔
ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا ، "دہلی میں لاک ڈاؤن ایک ہفتے میں بڑھایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل 26 اپریل کو وزیر اعلی نے دہلی میں ایک ہفتہ طویل لاک ڈاؤن میں 3 مئی تک توسیع کی تھی۔
بھارت کے دار الحکومت دہلی میں گذشتہ کچھ ہفتوں سے کوویڈ 19 کے کیسوں کی تعداد میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ہفتہ کی صبح موصول ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دہلی شہر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 27 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 375 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ یاد رہے کہ دہی میں یومیہ 20 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہونے کا یہ مسلسل 13واں دن ہے
Source: Khaleej Times







