خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی ایمرجنسی کرائسز ایںڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ ہفتے کی گئی انسپیکشن کے دوران کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط کی 5 ہزار 67 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔
کورونا ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے جرم میں تجارتی اور کھانے کے مراکز کو 786 وارننگز جاری کی گئیں، 71 مراکز کو 14 دنوں کے لیے بند کر دیا گیا، جن میں درزیوں کی دکانیں، کاروں کے گیراج، حجام، ریستوران اور گراسری کی دکانیں شامل ہیں۔
مزید برآں، اس انسپیکشن کے دوران 4 ہزار 210 جرمانے عائد کیے گئے جن میں 72 جرمانے غیر قانونی اجتماعات کے جرم میں عائد کیے گئے۔
حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کورونا ایس او پیز کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی اطلاع ٹال فری نمبر 8002626 پر دیں یا 2828 پر میسج بھیجیں۔
The committee reiterated that combating #Covid_19 is a shared responsibility. While inspection campaigns will continue, the committee urges the public to report any violations by calling the toll-free number 800 2626 or sending a text message to 2828.
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) May 7, 2021
Source: Khaleej Times







