
خلیج اردو
07 مئی 2021
دبئی : پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلنے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی ہے۔
پی سی بی نے چھ فرینچائسز کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کو جمعہ کے دن قبول کیا ہے۔
اس حوالے سے ایمریٹس کرکٹ بورڈ ای سی بی نے بتایا ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
امسال پی ایس ایل کو صرف 14 میچز کے بعد مارچ میں معطل کردیا گیا تھا کیونکہ کرونا وائرس ببل کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس میں 6 کھلاڑیوں سمیت 7 افراد متاثر ہوئے تھے۔
پی سی بی نے اس سے قبل یکم جون کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں لیگ دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن اب جب پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تو فرنچائزز کو کراچی میں ٹورنامنٹ دوبارہ شروع کرنے کا اعتراض تھا کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ مارچ میں لیگ کی معطلی کا باعث بننے والے کیسز کو لے کر متعلقہ افراد دوبارہ تذکرہ کریں گے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جمعرات کے روز خلج ٹائمز کو بتایا تھا کہ مجھے بہت یقین ہے کہ ہمارے پاس دبئی میں یہ سہولت موجود ہو گی کہ ہم اسے باحفاظت طریقے سے انجام دے پائیں۔
جمعہ کو پی سی بی کے 6 فرنچائزز کے ساتھ انلائن میٹنگ کے بعد متحدہ عرب امارات بالآخر پی ایس ایل کے باقی ماندد میچوں کیلئےترجیحی مقام کے طور پر سامنے آیا۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کرونا وائرس کے وبائی امراض سے لاحق چیلنجوں کے باوجود باقی پی ایس پی میچوں کی میزبانی کا عزم رکھتا ہے۔
انہون نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری انٹرایکٹو اور نتیجہ خیز ملاقات (فرنچائزز کے ساتھ) ہوئی جس میں ہم نے متعدد عوامل پر غور کیاہے۔
مسٹر خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو ایک پسندیدہ مقام کے طور پر پسند کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ہم وہاں کے انعقاد کیلئے پرعزم ہیں۔
Source : Khaleej Times







