خلیج اردو آن لائن:
عید الفطر کی تعطیلات کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پاکستانی حکومت نے 9 دنوں کا شٹ ڈاؤن لگا دیا۔ جس میں پبلک ٹرانسپورٹ سمیت سیاحتی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں۔
مزید برآں، ریستوران ہوٹل ، پارک اور مارکیٹیں بند کر دی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے اس حوالے سے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ "وائرس کی تبدیل شدہ قسم کے پھیلاؤ کی وجہ سے ریجن میں پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال کی وجہ سے یہ اقدامات اٹھانا ضروری تھے”۔
خیال رہے کہ عید کے موقع پر پاکستان بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لیے مختلف شہروں کا رخ کرتی ہے۔ گزشتہ سال عید کے کچھ ہفتوں بعد پاکستان میں کورونا کیسز میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
مزید برآں، ان پابندیوں پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی مدد حاصل کی گئی ہے۔ تاہم، مساجد کھلی رہیں گئ
یاد رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا کے 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 18 ہزار 600 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کے بیشتر ہسپتالوں میں مزید کورونا مریضوں کو بھرتی کرنے کی گنجائش تقریبا ختم ہو چکی ہے۔
Source: Khaleej Times






