متحدہ عرب امارات

گھر سے کام کرنے کی اجازت منسوخ، متحدہ عرب امارات کے تمام سرکاری ملازمین کو دفاتر میں واپس آنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت کی ہیومن ریسورس اتھارٹی کی جانب سے پیر کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث وفاقی سرکاری ملازمین کو دی گئی تمام رعائتیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

نئے احکامات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گھر سے دفتری کام کرنے کے لیے دی گئی اجازت ختم کر دی گئی ہے۔

16 مئی بروز اتوار سے تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو دفاتر آنا ہوگا۔ تاہم، ایسی خواتین ملازمین جن کے بچے ابھی بھی گھر سے آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ اس تعلیمی سال کے آخر تک گھر سے کام کرنے کی سہولت حاصل کر پائیں گیں۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ ملازمین جنہوں نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی انہیں اپنے خرچے پہ ہر ہفتے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

اور اگر کسی ملازم نے طبی وجوہات کی بنا پر ویکسین نہیں لگوائی تو اسے میڈیکل رپورٹ کے ذریعے ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔ جس کے بعد اس کے کورونا ٹیسٹ کا خرچہ اس کا ادارہ اٹھائے گا۔

سرکلر میں تمام وفاقی اداروں کو کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر خاص طور پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button