
خلیج اردو
18 مئی 2021
دبئی : اگر آپ متحدہ عرب امارات میں بنکنگ سیکٹر نوکری کی تلاش میں ہے تو آپ کیلئے سنہری موقع موجود ہے۔ دو دنوں کیلئے واک ان انٹرویو 19 مئی کو بروز بدھ شروع ہوگا جو سیلز آفیسر کیلئے تنخواہ 5000 درہم ہوگی۔
امیدوار کے پاس دو سے تین سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے جو ان کا پرسنل لون سیلز میں ہو۔ متحدہ عرب امارات کے اسلامی فنانس اینڈ کنونشنل بنکنگ میں امیدوار کو بہترین کمیونکیشن اسکلز ہوں اور وہ جلدی نوکری جوائن کر سکتے ہوں۔
مارچ میں بیٹ ڈاٹ کام کے ایک سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی اکثریت کمپنیاں انٹری لیول کے عملے کی خدمات حاصل کریں گی ۔ خاص طور پر جونیئر ایگزیکٹوز جبکہ اس سال متحدہ عرب امارات میں سیلز ایگزیکٹوز ، استقبالیہ دینے والے اور سیلز مینیجر وغیرہ کی اسامیاں پر کرنے کیلئے اشتہار دے گی۔
منتخب امیدواروں کو 4000 درہم سے 5،000 درہم تنخواہ دی جائے گی لیکن اعلی کارکردگی دکھانے والے امیدواروں کیلئے یہ رقم مزید بڑھ سکتی ہے۔
ہائی اسکول ڈپلوما یا مساوی اہلیت رکھنے والے افراد ملازمت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ لیکن عربی اور دو زبانیں بولنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔
واک ان انٹرویو 19 مئی اور 20 مئی کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مسعود ٹاور 2 ، آفس نمبر 302-304 ، الفتیم ٹویوٹا آٹو مال ، پورٹ سعید ، دیرا ، دبئی میں دو دن چلے گا۔
Source : Khaleej Times







