خلیجی خبریں

سعودی بادشاہ شاہ سلمان کو بحرین کے بادشاہ کا ٹیلی فون ، اہم امور پر تبادلہ خیال

خلیج اردو
18 مئی 2021
دبئی : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ نے ٹیلی فون کی ہے اور ان سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق شاہ حماد نے شاہ سلمان کو شاہ فہد کازوے کی دوبارہ کھولنے سے متعلق مبارک باد دی ۔

صرف وہی لوگ جن کو کرونا وائرس کی ویکسن لگائی گئی ہے یا وہ کرونا وائرس کی بیماری کو شکست دے چکے ہیں وہ سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں۔

اسی دوران شاہ سلمان نے بحرین کے حکمران کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دونوں مملکت کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button