متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: واٹس ایپ پر توہین آمیز آڈیو میسج بھیجنے والے شخص پر 10 ہزار درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی العین امارات نے العین کی ابتدائی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس میں عدالت نے ایک شخص کو کسی دوسرے شخص کو واٹس ایپ پر توہین آمیز آڈیو میسج بھیجنے کے جرم میں 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

امارات الیوم کی شائع کردہ خبر کے مطابق متاثرہ شخص نے عدالت میں مقدمہ درج کروایا تھا۔ جس میں اس نے عدالت سے توہین آمیز وائس میسج کے باعث ہونے والے نقصان کی بھرپائی کے لیے 1 لاکھ درہم ہرجانے کی استدعا کی تھی۔  مدعاعلیہ کی جانب سے بھیجے گئے وائس میسج میں متاثرہ گیا تھا کہ تمہیں خود پر اور اپنی پرورش پر شرم آنی چاہیے۔

اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ابتدائی عدالت نے مدعاعلیہ کو حکم دیا کہ وہ 10 ہزار درہم بطور ہرجانہ متاثرہ شخص کو ادا کرے۔ لیکن درخواست کنندہ اس عدالتی فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں درخواست دائر کردی۔ جس میں اس نے استدعا کی کہ عدالت کی جانب سے عائد کی گئی ہرجانے کی رقم کم ہے۔

تاہم کورٹ آف اپیل نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ذیلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور مدعاعلیہ کو 10 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button