متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1348 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1316 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

بدھ کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 2 لاکھ 94 ہزار 837 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں 47 اشاریہ 5 ملین کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 50 ہزار 29 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 30 ہزار 85 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1639 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

اگرچہ یو اے ای میں اب کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے لیکن گزشتہ روز محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار نے رائشیوں اور شہریوں کو صحت مند رہنے اور اپنے وٹامن لیول کو چیک کرتے رہنے کی تلقین کی ہدایت کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button