متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، پولیس کی جانب سے انتباہ جاری

خلیج اردو
19 مئی 2021
عجمان : عجمان کے علاوے الحامدیہ میں ایک ٹرک اور ایس یو وی کے درمیان تصادم میں 25 سالہ اماراتی شخص جاں بحق ہوا ہے۔

عجمان پولیس میں ڈائریکٹر ٹریفک اور پیٹرول ڈیپارٹمنٹ لیفٹنٹ کرنل سیف عبداللہ الفیصل کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع صبح 4:15 بجے دی گئی۔ حادثہ شیخ محمد بن زید اسٹریٹ پر الحامدیہ پل کے قریب پیش آیا ۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک دائیں لین سے درمیانے میں آئے اور اس نے ایس یو وی کو ہٹ کیا۔ اس سے ایس یو وی کئی دفعہ پلٹی۔

جوان ڈرائیور ریسکیو ٹیم کے پہنچنے تک ای یو وی میں پھنسا رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی عجمان سول ڈیفنس ٹیم زخمیوں کو اسپتال لے گئی۔

ڈائریکٹر سیف عبداللہ نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت احتیاط کریں اور لین بدلنے سے اجتناب کریں۔ ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سیفٹی رولز کا پاس رکھیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button