متحدہ عرب امارات

دبئی: 2 لاکھ 53 ہزار درہم چوری کے الزام میں ایشیائی گروہ کے خلاف مقدمے کے آغاز

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی کمرشل کورٹ میں 5 ایشیائی افراد پر مشمتل گینگ کے خلاف کپڑوں کا کاروبار کرنے والی ایک کمپنی سے 2 لاکھ 53 ہزار درہم چوری کرنے کے الزام میں قمدمے کے آغاز ہوگیا ہے۔

دبئی پولیس کی تحقیقات کے مطابق گروہ کے ارکان کمپنی کے دفتر میں داخل ہوئے اور انہوں نے کمپنی کے اس ملازم کو پکڑ لیا جس کے پاس اس دھاتی الماری کی چابیاں تھی جس میں کیش پڑا ہوتا تھا۔

اس ملازم نے پبلک پراسیکیوشن کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ گروہ کمپنی کی عمارت میں داخل ہوا اور ان میں سے ایک شخص نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا جبکہ باقی افراد نے اماراتی کپڑے اور اپنی شناخت چھپانے کے لیے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے۔

مدعاعلیہان نے خود کو پولیس والے ظاہر کیا لیکن طلب کرنے کے باوجود انہوں نے اپنے شناختی کارڈ نہیں دیکھائے۔ اس کے بعد انہوں نے 2 لاکھ 53 ہزار درہم چوری کر لیے جو کہ کمپنی کی آمدن تھی۔ کمپنی کے دفتر سے جاتے ہوئے انہوں نے اس ملازم کو دفتر کے ایک کمرے میں بند کر دیا۔

اگلے دن جب کمپنی کے دیگر ملازمین دفتر واپس آئے تو انہوں نے اس ملازم کو اس کمرے سے نکالا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو سے ملازمان کی شناخت کرنے میں مدد ملی۔

تاہم، پولیس کے گرفتار کرنے سے پہلے اور چوری شدہ رقم آپس میں تقسیم کر چکے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button