متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کسیز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1401 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1374 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

جبکہ اب تک یو اے ای میں 47 اشاریہ 5  ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 51 ہزار 430 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 31 ہزار 459 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1642 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

اگرچہ یو اے ای میں اب کورونا کیسز میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے لیکن گزشتہ روز محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار نے رائشیوں اور شہریوں کو صحت مند رہنے اور اپنے وٹامن لیول کو چیک کرتے رہنے کی تلقین کی ہدایت کی ہے۔

مزید برآں، یو اے ای حکام نے کورونا وبا کو مزید دبانے کے لیے گزشتہ ہفتے کورونا ویکسین کے بوسٹر شاٹ لگوانے کی منظوری بھی دی ہے۔ ویکسین کی یہ خوراک کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے 6 مہینوں کے بعد لگوائی جا سکے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button