خلیج اردو
20 مئی 2021
عاطف خان خٹک
کراچی : پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام کے مسترد شدہ شخص کو مسترد کرتا ہوں۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں بلاول نے کہا ہے کہ میرا نام بلاول بھٹو زرداری ہے اور میں عوام کے مسترد شدہ شخص کو مسترد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔
My name is Bilawal Bhutto Zardari & I stand with the people of Pakistan who have #rejectedselected.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 20, 2021
بلاول بھٹو کا یہ ٹویٹ اس تناظر میں ہے جہاں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیلئے اس کی جماعت کے عہدیداران اور کارکنان ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چلا رہے ہیں۔
مختلف وفاقی وزراء ، اراکین اسمبلی اور کارکنان کا #IstandWithImranKhan کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کررہے ہیں۔






