
خلیج اردو
21 مئی 2021
نئی دہلی : عالمی رہنماؤں نے جمعرات کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جو 10 دنوں کے بعد اختتام پزیر ہوا۔
اسرائیل کی کابینہ نے یک طرفہ فیصلہ کرتے ہوئے جنگ بندی کا اعلان کیا ۔ اس 10 دنوں کے تنازح میں 217 فلسطینی اور 12 اسرائیلی وفات پا گئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوائٹرز نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف سے جنگ بندی کا اعلان خوش آئیند ہے۔
I welcome the ceasefire between Gaza & Israel, after days of deadly hostilities.
All sides must observe this ceasefire.
Israeli & Palestinian leaders have a responsibility beyond the restoration of calm to start a serious dialogue to address the root causes of the conflict. pic.twitter.com/VQHQMpadY8
— António Guterres (@antonioguterres) May 21, 2021
یورپی کونسل کے صدر چارلس مائکل نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ 11 دنوں کے تنازؑ کا خاتمہ ہوا جس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
Welcome announced ceasefire between Israel and Hamas ending the 11-day conflict.
Opportunity for peace and security for citizens must be seized.
— Charles Michel (@eucopresident) May 20, 2021
امریکی اسٹیٹ سیکرٹری انتونیئ بلینکن نے ٹویٹڑکرکے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام سے گفتگو کی ہے اور ہم مصر کی جانب سے تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی ہمایت کرتے ہیں۔
I spoke with @IsraelMFA @Gabi_Ashkenazi today and welcomed his confirmation that the parties had agreed to a ceasefire, mediated by Egypt.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) May 21, 2021
برطانیہ کے سکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور تشدد اور شہری آبادی میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے ناقابل قبول چکر کو ختم کرنے کیلئے تمام فریقوں کو کام کرنا ہوگا۔ اسرائیل اور غزہ میں جنگ بندی کی خوش آئند خبر ہے۔
تمام فریقوں کو جنگ بندی کو پائیدار بنانے اور تشدد اور شہری جانوں کے ضیاع کے ناقابل قبول چکر کو ختم کرنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ برطانیہ امن کے قیام کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔”
جمعرات کو اقوام متحدہ میں کینیڈا کے مستقل نمائندے باب رائے نے بتایا کہ کینیڈا نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین ممکنہ جنگ بندی کی خبروں کا خیرمقدم کیا ہے ، لیکن یہ صرف شروعات ہے۔
Spoke today in the debate on Israel and Palestine https://t.co/C7EdqKPY6t
— Bob Rae (@BobRae48) May 21, 2021
امریکہ نے اس تنازع کے خاتمے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ میں نے اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو سے بات کی ہے جس نے مجھے اگاہ کیا کہ اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو گیا ہے۔ مصری حکام نے بھی ہمیں اطلاع دی ہے کہ حماس نے جنگ بندی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔
Source : Khaleej Times







